ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل انجمن کالج کے پہاڑ پر اچانک بھڑکی آگ سے اضطراب

بھٹکل انجمن کالج کے پہاڑ پر اچانک بھڑکی آگ سے اضطراب

Fri, 17 Jan 2020 21:10:28    S.O. News Service

بھٹکل  :17؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)بھٹکل کے مشہور تعلیمی ادارے انجمن کالج کے پہاڑ پر اچانک آگ سلگنےکی وجہ سے کچھ دیر کے لئے اضطرابی حالات پیدا ہونے کا واقعہ جمعہ کو پیش آیا ہے۔

آگ لگنے سے پہاڑ پر سوکھی گھاس ، سوکھے درخت اور نیچے گرے ہوئے پلاسٹک کی اشیاء وغیرہ جل کر خاک ہوئے ہیں۔ آگ لگنےکی وجہ کا پتہ نہیں چلاہے۔ پہاڑ پر موجود ٹرانسفارمر کی رگڑ سے چنگاری بھڑک کر آگ سلگنے کا شبہ جتایا گیا ہے۔ کالج طلبا، عملہ اور اطراف کے لوگوں نے  آگ بجھانے کی کوشش کی،اسی دوران فائر برگیڈ کا عملہ جائے وقوع پہنچ کر آدھے گھنٹے تک آگ بجھانے کی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے آگ کو ٹھنڈا کیا تو لوگوں نے راحت کی سانس لی۔


Share: